سائنسدانوں کو قدیم ترین 8 ہزار سال پرانا قبرستان مل گیا، مردوں کے سر کس حالت میں تھے ؟ جان کر ہر انسان کانپ اُٹھے

جدید دور کے مہذب معاشروں میں جب کوئی انسان دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو اسے انتہائی عزت و تکریم کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے لیکن قدیم دور کے انسان کے رسم و رواج اس حوالے سے بہت مختلف تھے، بلکہ یوں کہئیے کہ سراسر بہیمانہ تھے

موت کے منہ میں جانے والوں کے ساتھ ناقابل تصور بدسلوکی کے تازہ ترین شواہد سویڈن کے ایک تاریخی مقام کی کھدائی کے دوران سامنے آئے ہیں۔
ویب سائٹ m.thys.org کے مطابق سٹاک ہوم یونیورسٹی اور کلچرل ہیریٹیج فاﺅنڈیشن کے سائنسدانوں نے لاکھوں سال قدیم میسو لیتھک دور کا ایک زیر آب قبرستان دریافت کر لیا ہے

مزید پڑھیں  شاہد آفریدی جب پہلی بار تبلیغ کیلئے تین دن کیلئے گئے تو انہوں نے تین دن کیا سیکھا؟ ان تین دنوں میں شاہد آفریدی خود کو کیسا محسوس کررہے تھے؟ سبحان اللہ! سن کر آپ کا ایمان تازہ ہوجائے گا

۔ سائنسی جریدے ’اینٹیکٹی‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میسو لیتھک دور کا انسان صرف جنگلی جانوروں کا شکار سے اپنی غذائی ضرورت پوری کیا کرتا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس دور کے طور طریقے جدید دور کے انسان کی زندگی سے بے حد مختلف تھے۔
سائنسدانوں نے جو قدیم قبرستان دریافت کیا ہے وہ غالباً کبھی ایک جھیل رہا ہو گا جس کی گہرائی بہت زیادہ نہیں تھی۔ وہ لوگ مرنے والے کی کھوپڑی میں سوراخ کرتے تھے اور پھر اسے لمبے بانس پر ٹانگ کر بانس کو جھیل میں نصب کر دیتے تھے۔ کھدائی کے دوران جتنی بھی کھوپڑیاں ملیں ان سب میں سوراخ موجود تھے اور کچھ میں لکڑی کے ٹکڑے بھی ملے۔

مزید پڑھیں  وزیر کا سر قلم کرنے کا حکم اور فقیر کا کارنامہ

رپورٹ کے مطابق یہ دریافت سویڈن کے جنوبی علاقے کانالجورڈن میں ہوئی ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ یہاں 2009ءسے تحقیقاتی کام کررہے تھے اور 2011ءمیں پہلی بار یہاں سے انسانی باقیات ملی تھیں۔ سائنسدنوںکو کل 11 کھوپڑیاں ملیں جن میں سے کچھ مردوں اور کچھ خواتین کی تھیں۔ ان تمام کھوپڑیوں پر سوراخوں کے علاوہ چوٹ کے نشان بھی تھے۔ مردوں کی کھوپڑیوں پر یہ چوٹ اوپر کی جانب یا سامنے لگائی جاتی تھی جبکہ خواتین کی کھوپڑیوں پر پیچھے سے چوٹ لگائی جاتی تھی

مزید پڑھیں  میرے بچے کے جسم پر ہر جمعہ اچانک قرآنی آیات نمودار ہوتی ہیں اور ہر دفعہ جب ایسا ہوتا ہے تو وہ۔۔۔“ وہ معجزاتی بچہ جس نے پوری دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments