سابق وزیراعظم نواز شریف آج اپنی کتنے سال پوری ہونے کی سالگرہ منارہے ہیں

لاہور (نیوزڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف آج آپنی 68 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کے متوالے اور پارٹی کارکن تقریبات کا اہمتام کرتے اور کیک کاٹ رہے ہیں ۔لاہور میں نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والی ایک تقریب میں بد نظمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب متوالے ایک دوسرے سے مائیک چھیننے لگے ۔ تقریر کے دوران نمبر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کے کلچر ونگ کی نائب صدر نوشین نے کمپئیر سے مائیک چھین لیا ۔ مائیک چھیننے پر خواجہ عمران نذیر نے نائب صدر نوشین کو جھاڑ پلائی جس کے بعد خاتون آبدیدہ ہو کر سٹیج سے نیچے اُتر گئیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Shahid Khaqan Abbasi Summons Order in Supreme Court