سانحہ زرعی یونیورسٹی پشاور:حملےاستعمال ہونیوالےرکشےکی نمبرپلیٹ اورچیسیزنمبرجعلی نکل

 زرعی یونیورسٹی دہشتگرد دھماکے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی نکلے،حملہ آوروں کےزیراستعمال رکشےکاچیسس نمبر ٹیمپرکرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی اداروں کی زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی ہیں۔حملہ آوروں کےزیراستعمال رکشےکاچیسس نمبر ٹیمپرکرایا گیا ہے۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق دستاویزات میں رکشےکا اصل چیسس نمبراین اےآر79015ہے۔ جبکہ ٹیپمرنگ کےبعد چیسسز نمبراین اےآر86455 کیا گیا ہے۔ اسی طرح دستاویزات میں رکشےکا نمبرجی بی 5769ہے۔ اور رکشا ابراہیم کےنام پررجسٹرڈ ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی دھماکے میں 13افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی می حملہ آور دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطے تھے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Jahangir Tareen Response on Differences with Shah Mehmood