سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار کون سے ہیں جان کر دنگ رہ جائیں گے

urdu tv online

ممبئی: سلمان خان اور دپیکا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ کمانے کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دیگر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق فوربس میگزین نے بھارت کی سب سے زیادہ کمانے والے افراد کی فہرست جاری کی جو گزشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک مبنی ہے۔فلمی دنیا میں کمائی کے حوالے سے ترتیب دی جانے والی فہرست کے مطابق فلم ٹیوب لائٹ کی باکس آفس پر کم کمائی ہونے کے باوجود سلمان خان ایک سال میں 232 کروڑ کما کر سرفہرست رہے۔فہرست کے مطابق شارخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور 98 کروڑ 25 کے ساتھ اکشے کمار چوتھے نمبر پر رہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے۔فہرست کے مطابق اداکارؤں میں پریاکنا چوپڑا سرفہرست رہیں انہوں نے رواں سال 68 کروڑ روپے کمائے اور فہرست میں وہ 7واں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔واضح رہے کہ فوبس میگزین کی جانب سے بالی ووڈ فلموں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ہونے والی کمائی سے متعلق فہرست شائع کی جاتی ہے جس میں باکس آفس اور معروف شخصیات کی سالانہ کمائی کے اعداد و شمار بتائے جاتے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  نماز جمعہ ضروری نہیں کاروائی چلتی رہے گی ۔ سندھ اسمبلی میں ہنگامہ