urdu tv online

سعد رفیق نے عمران خان کی ہاں میں ہاں ملا دی

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر جبکہ عمران خان گیدڑ کی طرح بزدل ہیں ، تحریک انصاف کے سربراہ نے ٹھیک کہا ہے کہ گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اوکاڑہ میں کئے جانے والے خطاب پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر ردعمل میں دیتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف شیر کی طرح بہادر اور عمران گیدڑ کی طرح بزدل شخص ہے ، عمران نے ٹھیک کہا گیدڑ تحریک نہیں چلا سکتے اسی لیے وہ کوئی تحریک چلانے کے قابل نہیں ہیں۔

نواز شریف نے استقلال سے مشرف دور میں 17 ماہ جیل کاٹی جبکہ عمران خان ڈیرہ غازی خان میں 5دن تک جیل نہیں کاٹ سکے۔ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ہوگی اور بلا جواز الزامات کا جواب دیا جائے گا۔ بد زبانی نہیں کرنا چاہتے مگر جھوٹ بولو گے تو منہ توڑ جواب دیں گے۔عمران نے خود جوئے اور بال ٹمپرنگ کا اعتراف کیا ، ملک کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی سازش کر کے عمران کس کا کام کر رھے ہیں ؟؟

عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ھیں لیکن قانون کے منافی فیصلوں پر تنقید ھو گی۔

وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نے سنگین سیکیورٹی الرٹ کے باوجودعدلیہ بحالی تحریک کی قیادت کی جبکہ عمران خطرے کے خوف سے اسلام آباد میں چھپا رہا۔نواز شریف کِسی دھمکی دباواور مالی پیشکش کو خاطر میں نہیں لائے اور انہوں نے عالمی طاقتوں کا شدید دباو مسترد کر کے ایٹمی دھماکوں کا فیصلہ کیا۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بے نظیر بھٹو کاقاتل ۔۔خودکش بمبار اب کہاں اور کس حال میں ہے