سعودی عرب سے پاکستان آتے ہی شہباز شریف ایسے جگہ جا پہنچے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے لاہور پہنچنے والے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایئرپورٹ سے سیدھے پاکستان کڈنی اینڈ لو ر انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹر پہنچ گئے جہاں کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔یادرہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لو ر انسٹی ٹیوٹ و ریسرچ سنٹرکے پہلے فیز کا وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے 25دسمبر 2017ءکو افتتاح کیا تھا جس کے چند دنوں بعدوہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب چلے گئے تھے ۔ شہبازشریف کا کہناتھاکہ پہلا مرحلہ آپریشنل ہے اور عملہ لگن کیساتھ مریضوں کی خدمت کررہاہے جو مختلف علاقوں سے آئے ہیں، دوسرے فیز پر کام جاری ہے اور 23 مارچ کو دوسرا فیز بھی مکمل ہوجائے گا جبکہ فروری میں ہی کڈنی کی ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوجائے گی
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  57اسلامی ممالک اکٹھے ہوگئے ،ترکی کاسب سے بڑی ’’اسلامی فوج ‘‘ بنانے کا فیصلہ،اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اہم اعلان کردیاگیا - urdu tv online