سعودی عرب میں سعودی لیبر کے تنخواہوں کا نیاطریقہ شروع۔۔۔سعودی وزیر خزانہ نے اہم اعلان کردیا

ریاض (نیوز ڈیسک)سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اعلان کیا ہے کہ وزارت شہری خدمات سرکاری ملازمین کیلئے ترغیبات پیکیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ مقررہ وقت پر اعلان ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائی جارہی ہیں۔ان میں سرکاری سیکٹر کی اصلاحات بھی شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کو شکوہ ہے کہ وہ محنت کرتے ہیں ، اوور ٹائم بھی دیتے ہیں۔ انکی قدر نہیں کی جارہی ۔ وزیر خزانہ سے سالانہ الاؤنس کی بندش کے موضوع پر سوال کیا گیا تو انہوں نے اسکا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے۔مذکورہ امور کا اظہار کیا او رکہا کہ تنخواہیں شمسی نظام کے مطابق ہی دی جائیں گی۔ ہجری کیلنڈر کے حساب سے نہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مجرم نےایسا جرم کردیا کہ۔۔۔عدالت نے 13 ہزار سال کی قید کا حکم سنا دیا