سعودی عرب میں شہری کو سوشل میڈیا پر اشتہار دینا مہنگا پڑ گیا

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے )نے گردے کے امراض میں مفید ترکی ساختہ پانی کے پرچار پر اسنیپ چیٹ کی ایک مشہور شخصیت کو وارننگ جاری کر دی ۔مشہور شخصیت نے ترکی کے پانی کا تعارف کراتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جو شخص بھی یہ پانی پئے گا وہ گردے کے امراض سے شفایاب ہوجائیگا۔ اسنیپ چیٹ پر مشہور شخصیت کے اس بیان نے معاشرے میں بہت سارے سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔ سعودی ایف ڈی اے سے دریافت کیاگیا کہ آخر اس قسم کی سرگرمی کی بابت اسکے قاعدے ضابطے کیا ہیں؟بعض لوگوں نے اس پر غم و غصے کا اظہار یہ کہہ کر کیا کہ گردے کے مریض کثیر تعداد میں ہیں۔ ایسے عالم میں غلط بیانی سے کام لیکر لوگوں کے دلوں میں علاج کی امید کی آس جگادینا انتہائی خطرناک امر ہے۔ مشہور شخصیت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وہ صاحب جو شبنم ڈکیتی کیس کا مرکزی کردار تھے میرے شوہر کے دوست ہیں اس لیے تمہیں کسی بھی دوٹکے کی عورت سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔ 2 سال قبل یہ بات ایک نامور خاتون نے کسے کہی تھی ؟ جانیے