سعودی عرب نے دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک بنادی

ریاض: سعودی عرب میں انجینئرز نے 256 کلومیٹر طویل دنیا کی سب سے طویل ترین سیدھی سڑک بنادی۔

صحرا میں سیدھی سڑک کا تصور ایک خواب لگتا ہے لیکن سعودی عرب میں یہ خواب اس وقت حقیقت میں تبدیل ہوگیا کہ جب انجینئرز نے 250 سے زائد کلومیٹر طویل سیدھی سڑک بنا ڈالی۔

مزید پڑھیں  خواتین کو عزت دو۔۔۔۔ (ن) لیگی خاتون رہنما کے ساتھ ایسا سلوک ہو گیاکہ سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر روڈ گئی

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہائی وے 10 کی 256 کلومیٹر پر محیط سیدھی سڑک نے آسٹریلیا سے  146 کلومیٹر لمبی سیدھی سڑک رکھنے کا اعزاز چھین لیا ہے۔

مزید پڑھیں  سعودی شہری روبوٹ صوفیہ ساڑھی پہن کر بھارت کے دورے پر پہنچ گئی، وہاں اسے ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی تو جواب کیا دیا؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

دنیا کی طویل ترین سیدھی سڑک قدرتی گیس اور آئل سے مالا مال شہر ہرادھ سے متحدہ عرب امارات کی سرحد الباتھا کے درمیان بنائی گئی ہے جو کہ 256 کلومیٹر تک سیدھی پھیلی ہوئی ہے اور یہ مسافت صرف دوگھنٹے چار منٹ میں طے ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں  سعودی عرب دنیا بھر میں سرمایہ کاری کیلئے مشہور مگر اب بڑے یورپی ملک نے سب کو حیران کر دیا، سعودی عرب میں ہی اتنی بڑی سرمایہ کاری کر دی کہ خود سعودی ولی عہد تک حیران رہ گئے

عمومی طور پر یہ ہائی وے گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہوتی ہے جب کہ وسط اور مغربی سعودی مملکت سے بذریعہ سڑک یو اے ای جانے والے افراد اس ہائی وے کا انتخاب کرتے ہیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments