سعید اجمل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دی

 قومی ٹیم کے آف سپنر سعید اجمل نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے سیمی فائنل میں لاہور وائٹس کے ساتھ مقابلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں صرف پاکستان کےلئے کھیلا اور مشکل وقت میں مدد پر اہلیہ اور والد ین کے بے حد مشکور ہیں ، شعیب ملک اور مصباح الحق نے بھی ان کا بڑا ساتھ دیا ،وہ مطمئن ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہے ہیں تاہم ٹی ٹونٹی لیگز کھیلنا جاری رکھیں گے ،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے تاہم پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی )کو ملک میں آف سپنرز سے متعلق سوچنا چاہیئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سعید اجمل کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹونٹی ان کے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ کرکٹ کو خیر آباد کہ دیں گے ۔ 40سالہ آف سپنر نے پاکستان کے لیے 35ٹیسٹ میچز میں 178،113ون ڈے میچز میں 184اور 64ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 85وکٹیں حاصل کیں ۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلر بروک لیسنر ایک میچ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟ جان کر آپ کوحیرت کا جھٹکا لگے گا