سلما ن خان پر جان لیوا حملہ کب اور کہا ں ہوا ؟جانئے،

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر جان گینگسٹر کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی کے بعد حملہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال نو کا آغاز ہوتے ہی دبنگ خان نے مشہور ریالٹی شو بگ باس کی میزبانی کے ساتھ ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’ ریس 3 ‘ پر بھی کام شروع کردیا ہے جو کہ رواں سال عید پر ریلیز کی جائے گی۔اس فلم کو جلدی مکمل کرنے کیلئے اداکار دن رات کام کرنے میں مصروف ہیں مگر ان کی یہ خواہش لگتا ہے کہ ابھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ ممبئی میں شوٹنگ کے دوران ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا کہ شوٹنگ کو روکنا پڑ گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلم کے سیٹ پر مسلح افراد کے گروپ نے حملہ کردیا اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس نے بروقت واقع پر پہنچ کر اداکار کو باحفاظت ان کے گھر پر پہنچا دیا اوران کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جودھ پور کی عدالت میں جب سلمان خان نایاب ہرن کے شکار کے کیس سے متعلق عدالت میں گئے تو وہاں کے گینگسٹر لارنس بشنوئی نے اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی کیونکہ راجھستان کی ایک کمیونٹی اس نایاب ہرن کی عبادت کرتے ہیں۔ جبکہ سیٹ پر کئے گئے اس حملے کو گینگسٹر سے جوڑا جارہا ہے۔پولیس نے اب سلمان خان کی سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سعودی عرب میں زیادہ تر لڑکیوں کی کس عمر میں شادی کردی جاتی ہے۔۔۔جانئے اس رپورٹ میں