سمجھنے والوں کیلئے اشارہ ہی کافی ہے ، مریم نواز نے مخالفین کے لئے ایسی ٹویٹ جاری کی کہ سب حیران رہ گئے

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کا ووٹ کے تقدس اورعدل بحالی تحریک سے جڑ جانا ابھی شروعات ہے،جبکہ سمجھنے والوں کیلئے نشانیاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ ہماری تحریک ووٹ کا تقدس اورعدل کی بحالی کی تحریک ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اس جدوجہد سے جُڑ جانا اپنی نوع کی شاید پہلی مثال ھے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ابھی یہ شروعات ھے۔ جس میں سمجھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں ہری پور میں کامیاب جلسے کو دکھایا گیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  لیگی رہنما کی خوشیاں ماند پڑنے لگیں : خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر مسلم لیگ (ن) کو کتنا نقصان ہو گا؟ معروف صحافی نے تحریک انصاف کو بڑی خوشخبری سنا دی