سنی لیون شدید پریشانیوں کا شکار

urdu tv onlineنئی دہلی : بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کے شو پر پابندی لگا دی ۔اداکار ہ رواں ماہ بنگلور میں پرفارم کرنے والی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نئے سال کے موقع پر ایک ایونٹ میں پرفارم کرنا تھا، تاہم ریاست کرناٹکا کی رکشنہ ویدیکے یووا سینے نامی بھارتی تنظیم کے کارکنان نے سنی کی پرفارمنس کے خلاف شہر میں مظاہرے شروع کردیے۔مظاہرین نے ایونٹ منعقد کرنے والی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ کرناٹکا کی ثقافت کو غلط انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔جبکہ انہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر اداکارہ کو پرفارم کرنے کی اجازت دی گئی تو وہ سب مل کر خودکشی کرلیں گے۔جس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ نے اداکارہ کی پرفارمنس کو اجازت نہ دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی۔دوسری جانب ایونٹ انتظامیہ کے مطابق انہیں اب تک پولیس سے کسی قسم کا نوٹس موصول نہیں ہوا، اس لیے وہ ابھی ایونٹ منسوخ نہیں کررہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جاپانی لڑکی ہالی وڈ کی ایک فلم دیکھ کر سائنس دان بن گئی ،دنیا حیران