سول و فوجی ملازمین و افسران کے لیے خوشخبری : تنخواہوں میں کتنا اضافہ کیا جانیوالا ہے ؟ خبر آ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مالی سال 2018-19ء کے وفاقی بجٹ میں سول و فوجی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد کے لگ بھگ اضافے کی تجویز ہے۔ لیکن چونکہ الیکشن سال کا بجٹ ہو گا اسلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تنخواہوں اور پنشنوں میں اضافے کے حوالے سے سرپرائز بھی دے سکتے ہیں


اور وہ 27اپریل کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے قبل اسکی منظوری دینے والے کابینہ کے اجلاس میں سول اور فوجی افسروں اور ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے 20فیصد تک اضافہ بھی کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں سول و فوجی ملازمین کے ساتھ ساتھ وفاقی کارپوریشنوں اور صوبائی حکومتوں‘ صوبائی کارپوریشنوں کے ملازمین موجودہ مہنگائی کے دور میں کافی حد تک اطمینان کا اظہار کرینگے کیونکہ ڈالر کی قیمت 106روپے سے بڑھ کر 117روپے تک پہنچنے کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئندہ ماہ آنے والی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی غریب اور متوسط طبقے کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ اضافہ کر کے ملک بھر کے عوام کو سکھ کا سانس لینے کا موقع دے سکتے ہیں۔اس سے قبل اپریل کے شروع میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقتصادی ٹیکسیشن پیکیج کی صورت میں سرکاری ملازمین کی سالانہ آمدن پر ٹیکسوں کا بوجھ نصف کرنے کا انتہائی خوشگوار اعلان بھی کیاہے جو کہ عام لوگوں کیلئے سرپرائز ہے۔ اسی طرح وفاقی بجٹ میں وزیراعظم سول و فوجی ملازمین کی تنخواہوں میں معقول اضافہ کر کے زبردست سرپرائز دے سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل 26اپریل کو رواں مالی سال 2017-18ء کے اکنامک

مزید پڑھیں  جمہوریت بارے نواز شریف کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

سیاستدانوں کو اقتدار کی چھینا جھپٹی سے فرصت نہیں مگر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پاکستان کو کس خوفناک خطرے سے دوچار ہوتا دیکھ رہے ہیں ؟ سلیم صافی کے تہلکہ خیز انکشافات اس تحریر میں ملاحظہ کیجیے

مزید پڑھیں  خواجہ سعد رفیق روسٹرم پرآئیں اور لوہے کے چنے بھی ساتھ لے کر آئیں۔ چیف جسٹس کا مکالمہ

سروے کا ایک پرہجوم میڈیا کانفرنس میں اعلان کرینگے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 28اپریل کو وفاقی مشیر خزانہ وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل خان‘ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو (بالخاظ عہدہ وفاقی وزیر) ہارون اختر خان‘ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا‘ وفاقی سیکرٹری خزانہ عارف خان‘ وزارت خزانہ کے اقتصادی مشیر بھی میڈیا کانفرنس میں اپنے متعلق سوالوں کے جوابات دینگے۔ رواں مالی سال کے اقتصادی سروے میں مالی سال کے پہلے 9مہینوں کے مستند اعدادو شمار شامل کئے گئے ہیں جن میں مجموعی قومی پیداوار میں کم و بیش ساڑھے پانچ فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل سیکٹر‘ کارپٹ سیکٹر‘ زرعی سیکٹر‘ صنعتی سیکٹر‘ سپورٹس گڈز‘ آلات جراحی کی برآمدات اور ملکی درآمدات کے 9ماہ کے اعدادو شمار کے علاوہ افراط زر کی شرح بھی شامل کی گئی ہے۔(ع،ع)

مزید پڑھیں  نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی تاحیات ہو گی یا نہیں ؟ لاجر بینچ تشکیل دیدیا گیا


مشتری ہوشیار باش ۔۔۔ ! ایموکسل اور آگمینٹن کا استعمال ترک کر دیں ، مگر کیوں ؟ محکمہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں کیلیے بڑا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

لاہور:احتساب عدالت سے بڑی بریکنگ نیوز، ایک اور بڑے مگرمچھ کی شامت آ گئی، اس کے کالے کرتوت اس خبر میں ملاحظہ کیجئے

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments