سیاسی مخالفین کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔۔۔عمران خان نے بڑا دعوی کردیا

کرک(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کو اہمیت نہیں دی گئی اور ملک کا سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کو تعلیم دینا ہے جبکہ برصغیر میں پاکستان میں تعلیم پر بہت کم پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف اس سال اقتدار میں آئے گی جبکہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کر کے ملک کا پیسا باہر بھجوایا لیکن تحریک انصاف کی حکومت جب آئے گی تو بڑے بڑے پروجیکٹس کے باہر بھیجے گئے پیسے واپس لائیں گے اور بڑے بڑوں کا احتساب کریں گے۔انہوں نے مزید کہا مشکل وقت بہتری اور سکھانے کے لیے آتا ہے اور جب آپ کوئی بڑا کام کرنے لگیں گے تو لوگ آپ کو کہیں گے کہ یہ ناممکن ہے۔ ناممکن کا لفظ میں کئی بار سن چکا ہوں مگر میں نے محنت کی جس کی وجہ سے مجھے کامیابی ملی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Maryam Nawaz Said Parvez Rashed was inocent in Dawn Leak Issue