سیالکوٹ میں انتہائی افسوسناک واقعہ۔۔۔نا معلوم افراد نے ایک ہی گھرکی 4 لڑکیوں پر تیزاب پھینک دیا

سیالکوٹ (نیوزڈیسک)سیالکوٹ میں تیزاب گردی کا انتہائی افسوسناک ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم افراد نے 4 بہنوں پر تیزاب پھینک دیا،جس سے متاثرہ لڑکیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ میں مراد پورکےعلاقے بونکن میں نامعلوم افراد نے4 بہنوں پرتیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے چاروں بہنیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ریسکیوعملے نے متاثرہ لڑکیوں کوگورنمنٹ میموریل اسپتال منتقل کردیا ہے۔متاثرہ لڑکیوں میں20 سالہ افشاں،8 سالہ آمنہ،7 سالہ عائشہ اور6 سالہ جنت شامل ہیں۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اگر چوہدری نثار نے (ن) لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ نہ لیا تو وہ ٹکٹ کسے دیا جائے گا؟ رانا ثنا اللہ نے حیران کن انکشاف کر دیا