urdu tv online

سینٹ میں آرمی چیف کی آمد،نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے فراہم کردہ جارحانہ سوالات پوچھے جانے کا انکشاف

urdu tv onlineسینئیر صحافی صابر شاکر نے سینیٹ اجلاس کے دورا ن آرمی چیف سے پوچھے جانے والے ن لیگی سینیٹرز کے سوالات کا پول کھول دیا ، سینئیر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی ، پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو مریم نواز اور نواز شریف نے خود سوالات لکھ کر دئیے ۔تفصیلات کے مطا بق آج سینیٹ میں ان کیمرہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں آرمی چیف نے سینیٹ کی میں اہم معاملات پر بریفنگ دی ۔ایک گھنٹے کے بریفنگ سیشن کے بعد تین گھنٹوں کا سوالات کا سیشن ہوا جس میں مختلف سینیٹرز کی جانب سے سوالات پوچھے گئے ۔اس دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی جانب سے دھرنوں اور مختلف موضوعات پر آرمی چیف سے جارحانہ سوال کئیے گئے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر صحافی صابر شاکر کا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر مسلم لیگ ن کے سینیٹرز نے اس اجلاس کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی اور انکی جانب سے پوچھے گئے سوال انکو بطور خاص نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے لکھ کر دئیے گئے تھے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  مردان کی ننھی عاصمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف بڑی پیشرفت ہوگئی