شادی کے بعد انوشکا کو بڑی خوشخبری مل گئی

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے شادی کے بعد انوشکا شرما نئی زندگی کا لطف اڑا رہی ہیں۔ اٹلی میں شادی اور پھر ہنی مون منانے کے بعد نئی دہلی میں ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اب انوشکا شرما کو شادی کے بعد پہلی خوشخبری بھی مل گئی ہے۔معروف میگزین فوربز انڈیا نے بھارت کی 100 سلیبریٹی لسٹ شائع کر دی ہے اور انوشکا شرما کو بھی اس میں شامل کیا گیا لیکن ان کیلئے سپیشل بات یہ ہے کہ ان کے کپڑوں کے برانڈ ’نش‘ کو بھی میگزین میں جگہ دی گئی ہے جس پر وہ اس قدر خوش ہوئیں کہ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو بھی یہ خوشخبری سنائی۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”فوربز میگزین میں مجھے دوسری مرتبہ شامل کیا گیا جبکہ پہلی مرتبہ ’نش‘ کو بھی۔۔۔ فوربز انڈیا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔۔۔“ واضح رہے کہ دونوں نے رواںمہینے کی 21 تاریخ کو نئی دہلی میں ولیمے کی تقریب منعقد کی تھی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارز بھی شریک ہوئے جبکہ دونوں 26 دسمبر کو ممبئی میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کریں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ہولناک تباہی، ایٹمی حملے۔۔تیسری عالمی جنگ سر پر آگئی ، شہری خوراک جمع کر لیں ،ایٹمی حملے کی صورت میں شہری یہ چیز کھانا شروع کر دیں،روس کے سرکاری ٹی وی سے ہدایات جاری