شادی کے پہلے روز ہی پاکستانی دولہا پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔۔ایسا کیا جرم کیاآپ بھی جانئے

شرقپور شریف(نیوز ڈیسک) شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر دولہا ، اس کا باپ احمد علی شیخ اور ضیاءاحمد شیخ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ نوشہ پارک شرقپور کے رہائشی احمد علی شیخ اور ضیاءاحمد شیخ کو پولیس نے دوران گشت شادی کی تقریب میں آتش بازی چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ایس ایچ او تھانہ شرقپور عبداللطیف گجر نے اہل علاقہ کو ہدایت کی ہے کہ آتش بازی چلانا جرم ہے اور شادی بیاہ کی تقریبات میں اس سے اجتناب کیا جائے اور جو کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  بریکنگ نیوز: جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا معاملے کیخلاف ناقابل یقین مطالبہ ۔۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی راتوں کی نیندیں حرام کر دینے والی خبر آ گئی