شام میں کیمیائی حملوں کا نشانہ بننے والے بچوں کو کیسا زندہ رکھاجا رہا ہے، ان بچوں کی حالت اس وقت کیا ہے؟جان کر آپ بھی غمگین ہو جائینگے

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے کہا ہے کہ شام میں کیمیاوی حملے کے بعد امریکی فوجی مداخلت کا احتمال موجود ہے،شام میں 73 شہریوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ،سانس میں دشواری پر بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں جا ری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس نے کہا ہے

کہ شام میں کیمیاوی حملے کےبعد امریکی فوجی مداخلت کا احتمال موجود ہے۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے والے بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔امریکی وزیر دفاع جم ماتھیس نے شام کے علاقے دوما میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے کہا ہے

مزید پڑھیں  العزیزیہ ریفرنس کیس : شریف خاندان کیخلاف آج کیا کارروائی ہونے والی ہے؟ احتساب عدالت سے تازہ ترین خبر آگئی

کہ اس حملے کے بعد فوجی مداخلت کے متبادل کا احتمال موجود ہے۔انہوں نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی قسم کی احتمال کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ماتھیس نے روس پر الزام تراشی کی ہے جو کہ شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کا ذمہ دار ہے۔انہوں نے اسد کے خلاف کسی فضائی حملے کی منصوبہ بندی ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ “میں اسوقت کسی بھی چیز کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر رہا۔”بروزہ ہفتہ دوما علاقے پر کیمیاوی ہتھیاروں کے حملے کے بعد کے ہولناک مناظر اس بات کا اشارہ دے رہے ہیں کہ 73 شہریوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی ہیں۔سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے والے بچوں کو آکسیجن ماسکس سے زندہ رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب روس نے امریکا کو شامی باغیوں پر مبینہ کیمیائی حملے پر رد عمل سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریکی فوجیوں کی کسی بھی کارروائی کے شدید نتائج سامنے آ سکتے ہیں، ماسکو کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے امریکا کوشامی باغیوں پر مبینہ کیمیائی حملے پر رد عمل سے خبردار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر واسیلی نیبینسیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو بتا دیا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی کسی بھی کارروائی کے شدید نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے کہا کہ ماسکو کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ ہیلی کے بقول صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ ہفتے کو شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے میں ڈیڑھ سو افراد کے ہلاک اور ایک ہزار سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید پڑھیں  شہزادہ ولید بن طلال کی خودکشی ۔۔۔وجہ کیا بنی جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیںگے

مزید پڑھیں  ترک فوج نے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا، بڑی کامیابی مل گئی

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments