urdu tv online

شاہد آفریدی کا ایک اور کمال کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

urdu tv onlineلاہور(نیوزڈیسک)14تا 17دسمبر شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی ٹی ٹین کرکٹ لیگ تمام شائقین کرکٹ کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی اور دنیائے کرکٹ کے کئی بڑے بڑے نام بھی ایکشن میں نظر آئے جن میں شاہد آفریدی ، وریندر سہواگ،شعیب ملک، مصباح الحق ،حسن علی ،تمیم اقبال، این مورگن اور ڈووین براوو شامل تھے ۔ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام بھی اس لیگ کو سپور ٹ کرنے کے لیے گراؤنڈ میں نظر آئے جن میں ابرار الحق ، عدنان صدیقی ، بپاشا باسو، فہد مصطفی، ہمایوں سعید ،عمائمہ ملک،کپل شرما ،کیرتی سینن، سشمیتا سین ، سنی لیون،زرین خان ،مہوش حیات ،مروہ اور عروہ حسین اور دیگر شامل تھے ۔ایک جانب جہاں کرکٹرز نے میدان میں اپنے بلے اور بال سے جوہر دکھائے وہیں اس ایونٹ کو 2.8ملین افراد نے آ ن لائن دیکھا ۔یاد رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ستمبر میں کھیلے گئے آزادی کپ کو 1.1ملین لوگوں نے آن لائن دیکھا تھا
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شائقین کےلئے خوشخبری ہمارابورڈبھی اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا سوچ رہا ہے۔۔۔ کرکٹ کی دنیا کے مشہور ترین ملک نے اعلان کر دیا
کیٹاگری میں : Sports