شاہ رخ خان کے دوست نے 25سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ممبئی (نیوزڈیسک) حیدر آباد پولیس نے شاہ رخ کے بزنس پارٹنر کریم مورانی پر 25 سالہ لڑکی سے شادی کا جھانسا دے کر جنسی زیادتی کا کیس درج کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق دہلی کی رہائشی 25 سالہ خاتون نے حیدرآباد حیات نگر کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ معروف پروڈیوسر کریم مورانی نے اس کے ساتھ شادی کا وعدہ کیا تھا ۔خاتون کا کہناہے کہ مورانی نے اس کا متعدد بار فائدہ اٹھایا تاہم شادی کی بات پر وہ اپنے وعدے سے مکر گیا ، حیدرآباد پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے خاتون کی درخواست پر کیس درج کر دیا ہے ۔ جس میں اس نے لکھا ہے کہ اسے مذکورہ پروڈیوسر نے ممبئی میں ہوٹل اور دیگر جگہوں پر زیادتی کا نشانہ بنایا اسے علاوہ مورانی اس سے شادی کاوعدہ بھی کرتا رہاہے ۔حیات آباد پولیس حکام نے خاتون کی شکایت پر انڈین پینل کوڈ 493۔418۔376اور 342 کے تحت کیس درج کر لیا ہے ۔تاہم کریم مورانی کے ترجمان کا کہناہے کہ مورانی کے خلاف لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔اور ان میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ مورانی شاہ رخ خان کے دو معروف فلموں چنائی ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر میں بزنس پارٹنر رہے ہیں ، اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ مورانی کو 2011 میں معروف 2جی گھپلے میں بھی گرفتار کیا گیاتھا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  افغانستان اور خطے کے امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی نائب وزیر خارجہ