شاہ محمود قریشی سندھ میں صرف مریدوں کو لوٹنے آتے ہیں،ناصر حسین شاہ

urdu tv onlineکراچی ویب ڈیسک :سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی سندھ میں صرف مریدوں کو لوٹنے آتے ہیں،انہوں نے جب سے پیپلز پارٹی چھوڑی ہے لوگوں نے ان کی عزت کرنا ہی چھوڑ دی ہے،گرینڈڈیموکریٹک الائنس والوں کو سندھ کے عوام پہلے بھی کئی بار آزماچکے ہیں ،آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمایا نہیں جاسکتا ،اب جی ڈی اے والوں کی حیثیت سیاسی ڈبوں والی ہوچکی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کی شام یہاںشہید بینظیر بھٹو کی تصاویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تصاویرکی نمائش بھٹو خاندان کے فوٹو گرافر آغا فیروز کی جانب سے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی دسویں برسی کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ نمائش میں موجود بھٹو خاندان کی نایاب تصاویر ایک بڑا قومی اثاثہ ہیں اور یہاں شہید رانی کی نایاب قسم کی تصاویر سمیت 5 ہزار سے زائد تاریخی تصاویر رکھی گئی ہیں۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ میں صرف مریدوں کو لوٹنے آتے ہیں موصوف نے جب سے پیپلز پارٹی چھوڑی ہے سندھ کے لوگوں نے ان کی عزت کرنا بھی چھوڑ دی وہ اس وقت محض جذباتی باتیں کررہے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ وزیر اطلاعات سندھ نےگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جی ڈی اے والوں کو لوگ کئی بار آزما چکے ہیں ، انہیں اب دوبارہ کوئی نہیں آزمائے گا اور اب جی ڈی اے والے سیاسی ڈبے بن چکے ہیں سید ناصر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کے کاشتکاروں کو فائدہ دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ،سندھ میں کئی ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کرنے کیلئے کام جاری ہے ،بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اسی سبب اس صوبے کے لوگوں نے ہمیشہ اسے اپنے منڈیٹ سے نوازا ہے۔

مزید پڑھیں  زینب کی آخری فرمائش جو پوری نہ ہوسکی۔۔۔والدہ کی درد بھری داستان
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments