شاہ محمود قریشی نے اپنے بیٹے کی شادی پر کتنی رقم خرچ کی اور کتنے روپے کے مالک ہیں۔۔۔تمام تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے کہا کہ ملتان کے گیلانیوں رجوانیوں اور قریشیوں کو داد دیں ، وہاں یونیورسٹی نہیں تھی تو ہر کوئی کریڈٹ لیتا تھا کہ یونیورسٹی ہم نے بنوائی ہے بندہ ان سے پوچھے کہ کیا تم لوگوں نے اپنے چوں کی شادیاں کروانے کے لیے یہ یونیورسٹیاں بنوائی ہیں۔ عامر متین نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی شادی یونیورسٹے کے گراؤنڈ میں ہوئی جہاں پچیس ہزار کا مجمع تھا۔ اور اس شادی پر کہا جا رہا ہے کہ کروڑوں روپے اخراجات آئے۔ شادی میں آئے لوگوں نے کرکٹ گراؤنڈ کو نہ صرف خراب کیا بلکہ وہاں موجود اسکرین توڑ دی گئی۔ شاہ محمود قریشی کی اپنی کئی مربعوں کی زمین ہے ، لیکن انہوں نے وہاں شادی کرنے کی بجائے سرکاری املاک کا ہی ستیاناس کرنا ہے۔اس سے قبل گیلانی اور گورنر رجوانہ کے بچوں کی شادیاں بھی یہاں ہوئی تھیں۔ عامر متین نے بتایا کہ میں شاہ محمود قریشی کے گوشوارے دیکھ رہا تھا ، ان کا کوئی بزنس نہیں ہے، ان کی اندرون یا بیرون ملک سٹاک میں سرمایہ کاری بھی نہیں ہے ، انہوں نے بتایا ہوا ہے کہہ ان کے سارے پیسے زرعی اراضی سے آتے ہیں۔ لیکن ان کے بیٹے اور اہلیہ کے بنک اکاؤنٹ میں بیس کروڑ روپے کیش موجود ہے ۔ اب یہ ٹیکس کتنا دیتے ہیں اس کی تو تفصیلات نہیں ہیں، لیکن کسی بڑے سے بڑے بزنس مین کے اکاؤنٹ میں بھی اتنی رقم کیش میں موجود نہیں ہو گی جتنی شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور اہلیہ کے اکاؤنٹ میں موجود ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Reporters Diary | 19 may 2018 | Urdu tv online