شریف خاندان کی رہی سہی عزت بھی خاک میں مل گئی ۔۔ تہمینہ درانی کے سیکرٹری نے شہباز شریف کے شرمناک راز فاش کر ڈالے ۔۔ جس نے بھی سنا کانوں کو ہاتھ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سے متعلق اپنی کتاب میں کئی اہم انکشافات کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ غریبوں کی گرانٹ کا آدھا حصہ اتفاق ہسپتال جاتا ہے۔شہباز شریف کے پولیٹکل سیکرٹری طلحہ برکی

نے شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے اپنی کتاب میں اہم انکشافات کیے ہیں۔اور اب ان الزماات کی دوسری قسط بھی سامنے آ گئی ہے جس میں زبیر محمود نے وزیر اعلی شہباز شریف پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی گرانٹ کا آدھا حصہ اتفاق ہسپتال جاتا ہے۔اور یہ رقم ن لیگیوں اور ان کی من پسند شخصیات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ زبیر محمود نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعلی شہبازشریف کی گاڑیاں کرائے پر چلتی ہیں اور ان کے پولیٹیکل سیکرٹری طلحہ برکی رینٹ اے کار چلاتے ہیں جب کہ طلحہ برکی شہباز شریف کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔طلحہ برکی نے شہباز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کی اور اب وہ وعدہ معاف گواہ بھی بنیں گے۔تہمینہ درانی نے مجھے بتایا کہ طلحہ برکی دبئی میں جائیدایں دوسروں کے نام کرنے گیا ہے۔ زبیر محمود نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ وزیر اعلی پنجاب کے بیٹوں اور طلحہ برکی کی مرضی سے ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں  ن لیگ نے چوہدری نثار کے حلقے میں کھلبلی مچا دی

مزید پڑھیں  کم عمر لڑکیاں بڑی عمر کے مردوں سے شادی کیوں کرنا چاہتی ؟
شریف خاندان
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments