شریف خاندان کےلئے نئی مشکلات کھڑی ہوگئیں۔۔۔نیب نے اہم اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نواز شریف کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔ نیب ایون فیلڈ پراپرٹیز پر ضمنی ریفرنس بھی لے آیا۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکر دیا۔ نئے سات گواہوں کو ضمنی ریفرنس میں شامل کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سات گواہوں میں سے دو کا تعلق برطانیہ سے ہے۔ نیب کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز کے حوالے سے نئے ملنے والے شواہد کو بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ٹی وی انٹرویوز بھی بطور شواہد شامل کیے گئے ہیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سب کام میری مرضی کےمطابق ہوں گے:چیف جسٹس نے بڑ ا حکم جاری کردیا