شعیب اختر نےشعیب ملک کی ایسی تصویر شئیر کر دی کہ جسے دیکھ کر ثانیہ مرزا بہت ہنسی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستانی کرکٹرز کی ماضی کی یادیں بہت ہی سہانی ہیں اور ہر پاکستانی ان یادوں کو تصویروں یا ویڈیوز کی شکل میں دیکھنے کا خواہشمند ہوتا ہے۔ شعیب اختر نے شائقین کرکٹ کی اسی خواہش کی چھوٹی سی تکمیل کیلئے ماضی کے پنوں سے اس پاکستانی سکواڈ کی تصویرنکالی جس نے 1988-89ءمیں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا اور اسے شول میڈیا پر شیئر کر دیا۔اس تصویر میں شعیب ملک، شعیب اختر، اظہر محمود اور دیگر پاکستانی کرکٹرز انتہائی کم عمری میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ شعیب ملک کی نظروں سے یہ تصویر گزری تو انہوں نے اپنی اور اظہر محمود کی تصویر لے کر اسے انسٹاگرام پر شیئر کر دیا۔ یہ تصویر خوب وائرل ہوئی اور بالآخر ثانیہ مرزا تک بھی جا پہنچی۔ثانیہ مرزا کی ایک مداح نے یہ تصویر اٹھائی اور اسے ثانیہ مرزا کو بھیج دیا جو شائد اس قدر ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوئیں کہ ان کیلئے کمنٹ کرنا بھی مشکل ہو گیا اور صرف اتنا ہی لکھا ”بوہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا“۔۔۔شعیب ملک اور اظہر محمود کی تصویر تو شیئر ہو ہی رہی تھی مگر ثانیہ مرزا کا کمنٹ بھی خوب شیئر ہونے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگوں نے اسے پسندیدگی کا ووٹ دیدیا۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سپریم کورٹ نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کردیا۔۔۔بڑی مشکل میں پھنس گئے