شعیب ملک نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز میں شامل ہوں گے یا نہیں ۔۔۔شائقین کےلئے بڑی خبر سامنے آگئی

ڈونیڈن (نیوزڈیسک) چوتھے ون ڈے میں سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہونیوالے شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے .ٹیم مینجمنٹ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر پہلے سے بہتر لیکن ابھی مکمل فٹ نہیں ہیں . ڈاکٹر نے انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک شدید زخمی ہو گئے تھے ۔میچ کے دوران وہ فیلڈنگ پر بھی نہیں آئے تھے ۔قومی آل راؤنڈر پہلے سے بہتر ہیں لیکن ڈاکٹرز نےانہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہےجس کے بعد وہ ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے جبکہشعیب ملک کے متبادل بھیجنے کاکوئی امکان نہیں ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے خوشخبری : آئی سی سی نے بوم بوم آفریدی کو بڑی ذمہ داری سونپ دی