شفیق آباد ، نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کی بیوٹی پارلر پر فائرنگ

 

شفیق آباد کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی بیوٹی پارلر پر فائرنگ، بچی سمیت 4خواتین زخمی ہو گئیں ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی خواتین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کردیا جہاں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے کریم پارک میں واقع ایمان بیوٹی پارلر پر دو نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے اندھا ند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچی نور فاطمہ اورخواتین پروین اختر ، چندا اور سدرہ زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پروین اختر کی حالت تشویناک بتائی جاتی ہے جسے 9فائر لگے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، واقعہ جائیداد کا تنازع معلوم ہوتا ہے، پروین اخترکا اپنے بھتیجے کے ساتھ جائیدا د کا تنازع چلا آرہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد کی جانب سے اس کے خلاف پرچے بھی تقسیم کئے گے کہ یہ کالا جادو کرتی ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پاکستان اور افغانستا ن کے تعلقات کس ملک کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں ؟بڑی شخصیت نے نام بتا دیا،