شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ‘ وینا ملک

اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی ۔شو کے دوران انہوں نے بتایاکہ شوبز سے ہرگز کنارہ کشی اختیار نہیں کی ، کچھ مصروفیات کی وجہ سے وقفہ آیا ہے مگر مستقبل میں پرستار مجھے نئے انداز میں دیکھیں گے ۔اس موقع پر انہوںنے اداکارہ ریما کی نقل اتار کر حاضرین سے بھرپور داد بھی حاصل کی ۔انکے شوہر اسد خٹک نے کہاکہ وینا ملک گھر میں مکمل ایک گھریلو بیوی ہیں اور وہ تمام امور انجام دیتی ہیں جو ایک بیوی اور اپنے بچوں کی ماں ہونے کا فرض بنتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھی وینا ملک کے شوبز میں کام کرنے کی پابندی نہیں لگائی۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  وزیر خارجہ سیاست اور سیالکوٹ تک محدود۔۔۔۔نامور پاکستانی خاتون نے (ن) لیگیوں کی ایک اور ناکامی قوم کے سامنے رکھ دی