شکست سامنے دیکھ کر (ن )لیگ آخری حربہ کیا استعمال کرنے والی ہے ؟ انکشاف ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے اس لئے وہ ایسا ماحول بنا رہی ہے کہ الیکشن کے نتائج پر کو ئی تنازع کھڑا کر سکیں۔جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے

فواد چودھری نے کہا ہے کہ جہاں پر آئین آجائے وہاں کسی کی رائے کی اہمیت نہیں رہتی ۔حسن عسکری نے جو کتاب لکھی تھی وہ پاکستان کی ملٹری سٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کیخلاف ایاز میر کی رائے حسن عسکری سے بھی سخت ہے ۔ مسلم لیگ ن کو شکست سامنے نظر آرہی ہے اس لئے وہ یہ ماحول بنا رہی ہے کہ جب ان کو شکست ہو جائے تو وہ کوئی تنازع بنا سکیں۔انہوں نے کہا کہ جب پارلیمانی کمیٹی کوئی فیصلہ کردے پھر اس میں ترمیم نہیں ہو سکتی ۔انہوں نے کہا کہ حسن عسکری کا تقرر آئینی عمل کے نتیجے میں کیا گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب کے چرچے اس وقت ہر طرف ہیں اور مبینہ مسودے میں لگائے گئے الزامات کے پیش نظر وسیم اکرم ،زلفی بخاری ، انیلہ خواجہ انہیں قانونی نوٹس بھجوا چکے ہیں تاہم اب جمائمہ گولڈ سمتھ ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئیں اور پیغام جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”جہنم میں بھی ایسا غیض و غضب نہیں ہے جیسا اس عورت میں ہوتاہے جس کے بچوں کو حقارت اور مجرمانہ طور پر ہتک عزت کا نشانہ بنایا جائے ۔واضح رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے اور یقین ہے کہ ایسی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہو سکتی اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کا مقدمہ درج کرواوں گی۔ (ن)

دوستوں سے شئیر کریں