شہباز شریف کی سعودی عرب سے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی کہ دیکھ کر آ پ حیران رہ جائیں گے

مدینہ منورہ / لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ، انہوں نے نمازِ فجر مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سعودی عرب گئے ہیں جہاں وہ مملکت کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔پنجاب حکومت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے آج (جمعرات کو ) مسجدِ نبوی ﷺ میں نمازِ فجر ادا کی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی ادا کئے اورملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔ اپنے دورے کے دوران وہ سعودی عرب کی قیادت اور اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔پنجاب حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شہباز شریف کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں سر پر ٹوپی اور ہاتھ میں قرآن پاک پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ذاتی نوعیت کا ہے جس کے دوران وہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پی آئی اے پر جعلی ڈگری والوں کا قبضہ ،قومی ائیر لائن کے کتنے ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں،ہوشربا انکشاف