شہد کے عجیب خواص جانیے اس رپورٹ میں

دنیا میں جس تیزی سے ہر چیز میں جدت آرہی ہے اسی رفتار سے انسانوں کو مختلف بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لیکن قدرت کی طرف سے دی جانے والی انعامات کا ابھی تک کوئی متبادل پیش نہیں کیا جا سکا ۔ جیسے اگر صرف شہد کو ہی لیا جائے تو اس کے خواص آپ کو حیران کر دے

شیو کے بعد لگے زخموں کے لئے
اگر شیو کے دوران جلد پر کٹ لگ جائیں تو کوئی آفٹر شیو لگانے کی بجائے شہد لگالیں،10سے15منٹ بعد دھولیں۔جلد کی تکلیف بھی دور ہوگی اور بیکٹیریا سے بھی بچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں  Health benefits of honey water...

کیل مہاسوں اور دانوں کے لئے

اگر آپ کیل مہاسوں اور دانوں کا شکار ہیں تو اس پر شہد لگانے سے آپ کو کافی افاقہ ہوگا۔ شہد کو روئی میں بھگوئیں اورمہاسوں پر لگائیں،20منٹ بعد اسے تازہ پانی سے دھولیں۔
پھٹی ایڑھیوں اور جلدکے لئے
پھی ایڑھیاں اور جلد نہ صرف بری لگتی ہیں بلکہ ان کی وجہ سے بیکٹیریا اور فنگس جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ایک چمچ سیب کا سرکہ اور شہد مکس کریں اور اسے پھٹی ہوئی جلد پر لگاکر 10منٹ بعد تازہپانی سے دھولیں۔
بالوں کی چمک کے لئے
اگرآپ بالوں کو چمکدار کرنا چاہتے ہیں تو آدھا کپ شہد میں ایک چوتھائی زیتون یا ناریل کا تیل شامل کریں۔اب اسے اپنے بالوں اور ان کی جڑوں میں لگائیں۔20منٹ بعد دھولیں، ہفتے میں ایک بار استعمال سے آپ کے بال چمکدار ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں  پیاز کا رَس سر پہ لگائیں اور پھر کمال دیکھیں ۔۔ ایسا جادوئی نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے

حلقوں کے لئے
اگر آپ کی آنکھوں کے حلقوں کے نیچے حلقے موجود ہیں تو شہد لگانے سے یہ دور ہوجائیں گے۔ایک جتنا شہد اور بادام کا تیل لیں اور انہیں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے آنکھوں کے نیچے لگالیں،صبح اٹھ کر تازہ پانی سے دھولیں۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments