شیخ رشید کے سوشل میڈیا پر 34 لاکھ سے زیادہ فالورز۔۔۔چاہنے والوں کو ایسا پیغام دے دیا کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے

urdu tv online

راولپنڈی (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اپنے تندو تیز بیانات اور ٹی وی پروگرامز میں کی جانے والی پیش گوئیوں کے ذریعے مخالفین کی نیندیں اڑائے رکھتے ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کا محاذ بھی خوب اچھے طریقے سے سنبھالے ہوئے ہیں۔ٹوئٹر پر شیخ رشیدکے مداحوں کی تعداد ساڑھے 34 لاکھ کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔ جس وقت شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوررز کی تعداد 34 لاکھ ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر ایک ٹویٹ کے ذریعے سیاسی مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’مجھ سے نفرت کرنے والوں تھوڑا اور زور لگاؤ کیونکہ مجھے چاہنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے‘ ۔مجھ سے نفرت کرنے والوں تھوڑا اور زور لگاوکیونکہ مجھے چاھنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہےشیخ رشید کے اس ٹویٹ پر ان کے فالوررز کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں، کامل شیرانی کہتے ہیں کہ لوگ ٹائم پاس کیلئے بھی جمع ہوجاتے ہیں۔مجھ سے نفرت کرنے والوں تھوڑا اور زور لگاوکیونکہ مجھے چاھنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے شخ صاب یہ تم کو لگتا ہے ورنہ لوگ توکھبی ٹائیم پاس کلئے بھی جمع ہوتے ہے۔انور لودھی نے تبصرہ کیا کہ شیخ رشید پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی آواز ہیں ، یہ آواز دبائی نہ جاسکے گی، یہ آواز دبانے والوں کی اب اپنی آواز ہمیشہ کیلئے بند ہونے والی ہے۔مجھ سے نفرت کرنے والوں تھوڑا اور زور لگاوبلاشبہ شیخ رشید صاحب پاکستان کے پسے ہوئے طبقوں کی آواز ہیں.. یہ آواز دبائی نہ جا سکے گی.. یہ آواز دبانے والوں کی اب اپنی آواز ہمیشہ کے لیے بند ہونے والی ہےشرافت علی نے سارے قضیے کو صرف ایک جملے میں سمیٹ دیا اور کہا ’ دل کے بہلانے کو خیال اچھا ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Awaz E Dost | 12 may 2018 | Urdu tv online