شیطان سے محفوظ رہنے کیلئے کونسی دوسورتیں پڑھنی چاہئیں؟

urdu tv online
قرآن کریم کی ایک ایک آیت اور ایک ایک لفظ نور ہدایت اور شیطان کے لئے تازیانہ ہے ۔جو مسلمان روزانہ باآواز بلندمعوذتین یعنی سورہ الناس اور سورہ الفلق کی تلاوت کرتا ہے اسکے اہل خانہ ،گھر ،کاروبار شیطان ا ور اسکے چیلوں سے محفوظ رہتے ہیں۔تعوذ حفاظت کی دعاہے۔صحیح بخاری کے مطابق معوذتین کا جب نزول ہوا تو اس وقت رسول خدا ﷺ کے خلاف قریش مکہ نے دشمنی کی انتہا کردی اور آپﷺ کو بے پناہ تکالیف پہنچاتے تھے۔آپﷺ پر جادو بھی کیا گیا ۔اللہ کریم نے اپنے محبوب کی حفاظت کے لئے یہ دو سورتیں نازل فرمائیں ۔سرکار دوعالم ﷺ نے صحابہ کرامؓ کو بھی معوذتین کی تلاوت کا حکم فرمایا تھا تاکہ وہ شیطان اور کفار مکہ کی جانب سے کی جانے والی شرارتوں سے محفوظ رہ سکیں۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  تیزی سے وزن کم کرنے کے چند آسان اور مؤثر طریقے