طاہر القادری کینیڈا سے کس مقصدکےلئے آئے۔۔۔نواز شریف نے صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 سے 5 ماہ رہ گئے اس کے باوجود حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا مقصد کیا ہے، حکومت مخالف تحریک چلانے والے انتظار کرلیں فیصلہ عوام کریں گے۔نواز شریف نے کہا کہ مولانا صاحب خاص طور پر اس وقت کیوں کینیڈا سے آئے ہیں اگر حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف دیکھیں گے تو کئی سوالات کے جواب مل جائیں گے۔نواز شریف نے کہا بلوچستان میں جو کچھ ہوا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق تھا جبکہ 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بنا دیا گیا جس کی ضمانت خود ضبط ہونے جا رہی تھی یہ جمہوریت اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جلد بلوچستان سے متعلق اجلاس بلا رہے ہیں اور بلوچ لیڈر شپ کو مدعو کریں گے اور حالیہ صورتحال کے اسباب پر غور کریں گے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  کراچی میں پولیس مقابلے کیوں کروائے جاتے ہیں۔۔۔رائو انورنے سب بھانڈا پھوڑ دیا