طلال چوہدری کی شامت بھی آ ہی گئی ، حلقے کے لوگوں نے ووٹ مانگنے پر ایسا جواب دیا کہ موصوف دم دبا کر بھاگ نکلے

جڑانوالہ( ویب ڈیسک ) طلال چو ہدری کو ووٹر ز نے گھیر لیا سوالا ت کی بو چھا ڑ کر دی۔ تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان مسلم لیگ ن کے مر کزی راہنما امید وا ر حلقہ این اے 102طلال چو ہدری کو انتخا بی مہم کے دور ان ووٹر ز نے گھیر لیا

اور سوالا ت کی بو چھا ڑ کر دی ۔ طلال چو ہدریجب غلہ منڈی پہنچے تو ووٹر ز سے گلے شکوے کیے کہ جڑانوالہ کی تمام رابطہ سڑکیں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہیں اور سا بق وزیر اعظم میاں نوا ز شریف نے جڑانوالہ کو ضلع بنا نے کا وعدہ بھی وفا نہ کیا ہے طلا ل چو ہدری ووٹر ز کو کام کر وا نے کی یقین دہا نی کر وا کر واپس چلے گئے۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق کرپشن کے سنگین الزامات ،

نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کیخلاف لاہورکے حلقہ 135 میں سوئی گیس کرپشن میں ریفرنس تیار کرلیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما برجیس طاہر کیخلاف سوئی گیسمیں کرپشن پر ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے اور ریفرنس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ برجیس طاہر نے لاہور کے حلقہ135 میں سوئی گیس میں بدعنوانی کی ہے اور کارروائی کیلئے 20جولائی کونیب کے سامنے پیش ہوں ۔واضح رہے کہ کشمیر کونسل کے ترقیاتی منصوبوں میں بھی برجیس طاہر پر خورد برد کے الزامات ہیں جبکہ انہوں نے بطور انچارج وزیر کونسل مختلف جگہوں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں کو نوازا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہبازشریف اور امیر مقام کو بھی طلب کررکھا ہے۔(ش۔ز۔م)

دوستوں سے شئیر کریں