عائشہ گلالئی نے نواز شریف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ۔۔دھرنے دینے والوں کو کھری کھری سنادی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء عائشہ گلالئی نے عمران خان پر جوابی تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈپٹی کمشنر نے ان کو کنیٹنرز اور اسٹیج لگانے کی اجازت کیوں دی ہے ۔ لاہور کی عوام اس احتجاج کی وجہ سے سخت تکلیف میں مبتلا ہے ۔انہوں نے میڈیا ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کیوں حرکت میں نہیں آتی پولیس کو ان کے خلاف اقدامات کرنے چاہیں ،حکومت کو چاہے تھا کہ ملک میں احتجاج کرنے والوں سے پہلے دستخط لیتی کہ وہ کسی کا نقصان نہیں کریں گے پھر ان کو دھرنے دینے کی اجازت دیتی ایسے تو احتجاج کرنے والے سرکاری عمارتوں اور کھلے عام تھوڑ پھوڑ کریں گے ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہو گا ۔حالانکہ اس دھرنے کی وجہ تاجر برادری کو 4سے 5ارب روپے کا نقصان ہو گا ۔اصل میں یہ لوگ نواز شریف کی دشمنی میں لاہور کی عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں ۔اگر لاہور کے شہری مجھے وقت دیں تو میں لاہور آؤں گی اور مل کر ان چور لٹیروں کو پکڑیں گے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  اسلام دھرنے والے دو دھڑوں میں بٹ گئے بڑی تعداد گھروں کو روانہ اور باقی نے کیا فیصلہ کیا؟ جانئے۔۔۔