عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کے موقع پر خواتین کا ایسا کام کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لاہور(نیوزڈیسک)معرو ف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کر دی گئی ہے اور ان کی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں مردو خواتین نے حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ادا کی گئی جہاں مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر خواتین نے بھی بڑی تعداد میں مردوں کے شانہ بشانہ ہی نمازجنازہ ادا کی جو کہ ایک انتہائی غیر معمولی ہے کیونکہ عمومی طور پر خواتین اس طرح نماز جنازہ ادا نہیں کرتیں ۔عاصمہ جہانگیر کی تدفین ان کے ہی بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں کی گئی ہے ۔نماز جنازہ میں معروف قانون دانوں سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  احتجاج اور واک آوٹ تو محض ایک بہانہ۔۔۔قومی اسمبلی میں بجٹ کےاجلاس کےدوران(ن) لیگی حکومت کو کن سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی؟ انکشاف ہو گیا