عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کےساتھ وائرل ہونےوالی تصویر کی وضاحت کردی

 قومی ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ وائرل ہونے والی اپنی تصویر کی وضاحت کردی ۔

ایک انٹر ویو کے دوران عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ دبئی میں ایک افتتاحی تقریب میں ہم دونوں مہمان تھے اور میری تمنا بھاٹیہ سے وہیں ملاقات ہوئی، منتظمین کی جانب سے دیئے جانے والے پروگرام کے مطابق ہمیں فوٹو شوٹ میں حصہ لینا تھا اوراس دوران اداکارہ کو زیورات پہنانے کے ساتھ مہمانوں سے بات چیت بھی کرنا تھی،اس کے علاوہ کچھ نہیں تھا لیکن لوگوں نے تصویریں دیکھ کر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  صبح صبح بڑی خوشخبری ، حکومت نے قیمتوں میں کمی کر دی