عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح کے معاملے پرانتہائی اہم حکم سنا دیا

لاہور (نیوزڈیسک) فیملی جج بابر ندیم نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے کیس میں شوہر ہونے کے دعویٰ دار عتیق الرحمان کو شہادت قلمبند کروانے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین عدالتی کارروائی کا حصہ بننے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 31 دسمبر تک کرنا تھالیکن کیس کو التوا ء کا شکار کیا جارہاہے، فریقین کی عدم پیشی التواء کا باعث بن رہی ہے، آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عدالت فیصلہ دے دی گی، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ادکارہ میرا نے تکذیب نکاح کی درخواست فیملی عدالت میں دائر کی تھی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  جیو،جنگ پر جھوٹے و من گھڑت الزامات لگانے پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کی سماعت، عدالت نے کیا فیصلہ سنایا؟ خبر آگئی