عزتیں اچھالنے کاطریقہ عمران خان نے ا پنی سوشل میڈیا ٹیم کو سکھایاہے، اور میری ویڈیو۔۔۔عائشہ گلالئی نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ زینب ، عاصمہ اور مشال کے قاتل اور شریفاں بی بی کی بے حرمتی کرنیوالے آزاد گھوم رہے ہیں،وزیر اعظم کو زیادتی کانشانہ بننے والی بچیوں کے کیسز ملٹری کورٹس کو بھیجنے چاہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عزتیں اچھالنے کاطریقہ عمران خان نے ا پنی سوشل میڈیا ٹیم کو سکھایا ،اس ٹیم نے میرے خلاف گھٹیا تاثر پھیلانے کی کوشش کی،میر ے و یڈیو بیان میں ایڈیٹنگ کرکے قوم کو گمراہ کرنےکی کوشش کی گئی۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  Nawaz sharif ke liye nyi musibat