عطا اللہ قاسمی 2 سال میں 24 لاکھ کے بسکٹ اور چاہے پی گئے ، پی اے سی ذیلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق پی ٹی وی چئیرمین کو دو سال میں 4 کروڑ بیاسی لاکھ 46 ہزار کی ادائیگی کی گئی، عطا اللہ قاسمی دو سال میں 24 لاکھ کے بسکٹ اور کافی ڈکار گئے۔

اندرون ملک دوروں کے لیے دس لاکھ سے زائد خرچ کیا گیا، ٹیلی فون کے خرچے کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ روپے ادا کیے گئے ، تین سرکاری گاڑیاں ان کے زیر استعمال تھیں۔ سابق چئیرمین عطااللہ قاسمی کے دو سالہ دور میں بورڈ کے صرف تین اجلاس ہوئے،پروگرام کے اشتہارات کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ دیئے گئے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایم پی ون کے عہدے کے مطابق صرف ایک سرکاری گاڑی کی اجازت ہوتی ہے، سابق چیئرمین عطاء الحق قاسمی کے دو سالہ دور میں بورڈ کے صرف تین اجلاس ہوئے۔پروگرام کی مد میں ساڑھے چھ کروڑ دیئے گئے۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اینکرز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں، پی اے سی ذیلی کمیٹی کو ہدایت دی گئی کہ پی ٹی وی کے اینکرز کو د ی جانے والی تمام مراعات سے متعلق مکمل تفصیلات دی جائیں ۔بدھ کو پارلیمنٹ کمیٹی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ذیلی اجلاس کنوئیر کمیٹی شفقت محمود کی صدارت میں ہوا۔اجلاس مین وزارت اطلاعات کے سکریٹری احمد نواز سکھیرا نے کمیٹی کوپی ٹی وی کارکردگی کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی میں 5ہزار 49ملازمین اور سالانہ ان کو 7ارب 22کروڑ

مزید پڑھیں  What We Will Miss In The Future | Best U...

90لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں ادا کیا جاتا ہے، کمیٹی کے کنوینر نے کہا کہ پروگرام کے میزبانوں کو مختلف تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ جس پر سیکرٹری اطلاعات نے احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ اب ہم بہتری کی جانب جارہے ہیں، پی ٹی وی چینلوں کی ریٹنگ میں 18ویں نمبر پر ہیں۔ کمیٹی رکن عارف علوی نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے چینلز کے پاس اچھی ٹیکنالوجی ہے مگر پی ٹی وی کے پاس ناقص نظام موجود ہے، حاضرین کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکتے ۔ کمیٹی رکن شاہدہ اختر علی نے کہا کے چھوٹے چینلوں کی آمدن کہاں سے کہاں پہنچ گئی۔ حکومتی خبریں آپ کے پاس ہیں۔ کمیٹی کنوینر شفقت محمود نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صرف پی ٹی وی دیکھا جاتا ہے اور اثاثے بھی بہت ہیں۔ عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں جس ہاتھی کو مارا جاتا ہے اس کے پائوں کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ پی ٹی وی کو بھی کہیں بیچ ہی نہ دیا جائے۔ سابق چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی کی تنخواہ کے حوالے سے کمیٹی کنوینر شفقت محمود نے سوال کیا۔ سیکرٹری اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے کمیٹی کو بتایا کہ ہماری ریٹنگ کی وجہ سے ہمارے ریونیو پر براہ راست اثر

مزید پڑھیں  محمود اچکزئی کھانا پینااور تنخواہ پاکستان سے لے رہا ہے اور زبان۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کھری کھری سنا دیں

پڑتا ہے۔ ہماری سکرین اتنی غیر واضح ہے اور 1974کے پینلز لگے ہوئے ہیں۔ احمد سکھیرا نے عطا اللہ قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ چیف جسٹس نے اس پر سوموٹو کیا تھا اور ایم ڈی اور سابق چئیر مین کے حوالے سے ریکارڈ مانگا تھا اور وہ ریکارڈ دے دیا گیا ہے۔ عطا اللہ قاسمی نامور صحافی ہونے کے ناطے بورڈ کے ممبر تھے ۔ ان سے پہلے چئیرمین سینئر بیوروکریٹ آئے۔ 90 کی دہائی میں پرویز رشید نے اعزازی طور پر کام کیاتھا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ساڑھے 8 لاکھ تنخوا ہ پر چئیرمین لگایا تھا۔ دو سال میں سابق چئیرمین عطا اللہ قاسمی کےدور میں صرف تین اجلاس ہوئے۔ 15 لاکھ تنخواہ ٹیکس ادا کرنے کے بعد تھی ۔ 4 کروڑ 82 لاک تنخوا ہ دی تھی ، میڈیکل 3 لاکھ سے زائد اور اندرون ملک دوروں پر دس لاکھ سے زائد ان کے پاس تین گاڑیاں تھیں ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایم پی ون میں صرف ایک گاڑی کی اجازت ہوتی ہے ۔ 24 لاکھ کے انٹرٹینمنٹ فنڈ تھے۔ 21 لاکھ روپے چائے، بسکٹ اور کافی کے اخراجات تھے ۔ ساڑھے 5 لاکھ روپے موبائل کے بل تھے ۔ یہ تمام پیسےقاسمی نے خود نہیں لیے بلکہ کچھ ان کے توسط سے لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں  رگوں میں خون کی گھٹلی کا آسان علاج

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments