عمران خان اور آصف علی زرداری ایک ہی کنٹینر پر نظر آئیں گے۔۔۔اہم فیصلہ ہوگیا

لاہور (نیوزڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ کل کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی سٹیج ہو گا ، آصف علی زرداری اور عمران خان ایک ہی سٹیج پر خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کل 12بجے شروع ہو گا جس کے دو سیشنز ہو ں گے ،کل جو بھی ہو گا سب دیکھ لیں گے ۔شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،ہم استعفے نہیں مانگ رہے ،ان کو استعفے دینے ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ احتجاج آئین ،جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہو گا ،ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کے لیے ہے ،کل سلطنت شریفیہ کے اقتدار کا خاتمہ ہو گا ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پشاور سے بڑی خبر :تحریک انصاف نے اسمبلی میں اکثریت کھو دی ،اس وقت سیاسی نمبر گیم کیا ہے ؟تازہ ترین خبر آگئی