عمران خان جمائما کو کیوں پاکستان بلا رہے ہیں انہیں کس مقصد کیلئے استعمال کیا جائے گا ،مسلم لیگ ن کا دعویٰ

urdu tv online:رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جائما خان کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان 2018ء میں پاکستان آئیں گی۔ جمائما کو پاکستان لانے کی کوششیں کرنے والے پاکستان کے گلوکار سلمان احمد نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نا اہلی کیس میں فیصلہ عمران خان کے حق میں آیا اور یہ جمائمہ کی وجہ سے ممکن ہوا جنہوں نے 13 سال پُرانے دستاویزات نکالے اور عمران خان کی مدد کی ۔ان کا کہنا تھا کہ جمائمہ کی میری اہلیہ کے ساتھ 20 سال پُرانی دوستی ہے ۔ میں نے جمائمہ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ جمائمہ نجی دورے پر پاکستان آئیں گی۔اس موقع پر جمائما کی پاکستان آمد پر مختلف سیاسی مبصرین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں ۔اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن مائزہ حمید نے سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جائما خان کو اے ٹی ایم کے طور پر استعمال کرے گی۔

دوستوں سے شئیر کریں
مزید پڑھیں  سعودی عرب اور پاکستانی لڑکیاں۔۔۔ ایف آئی اے نے ماں بیٹے کو ایسا شرمناک ترین کام کرتے ہوئے پکڑ لیا کہ اہلکاروں کے بھی ہوش اڑ گئے