عمران خان نے انگریزی میں آٹو گراف مانگنے والے بچے کی ماں کو کیا کہا؟

 معروف کالم نگار عبد الرؤوف نے اپنے تازہ ترین کالم میں عمران خان کے ساتھ ہوئی کچھ ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ ایک ملاقات کےدوران عمران نے بتایا کہ ان  کی کار چوری ہوگئی ہے۔ اس روز  انہیں پریکٹس کے لئے جم خانہ جانا تھا۔لیکن ان کے پاس سواری نہیں تھی۔ میں نے  انہیں پیشکش کی کہ میں  انہیں جم خانہ لے جاتا ہوں۔عمران وہاں پہنچتے ہی پریکٹس میں مگن ہو گئے۔ پریکٹس کے بعد ان سے آٹوگراف لینے والوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اسی قطار میں سے ایک بچے نے انگریزی میں ان سے آٹوگراف کے لئے درخواست کی۔ عمران نے اس سے اُردو میں پوچھا کہ تمہیں اردو نہیں آتی؟ جس پر اس بچے نے نہ میں سر ہلا دیا۔ یہ دیکھ کر عمران خان نے اس بچے کی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے لئے اپنے اس کمپلیکس سے نکلو۔ اس بچے کو اُردو سکھائو۔ہمارا بیڑہ غرق تو ایسے کالجوں اور اسکولوں نے کردیا جہاں اُردو بولنے پر مار پڑتی تھی لیکن تم اس کا بیڑہ غرق نہ کرو۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  شریف خاندان کی کرپشن پکڑنے کے لئے اقتدار میں آنے کے بعد کیا کروں گا؟عمران خان نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا