عمران خان کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے، نواز شریف اور زرداری میں جلد ملاقات کا امکان ہے: منظور وسان

سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ آنے والے چند ماہ سیاستدانوں اور حکمرانوں پر بھاری ثابت ہوں گے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کرپشن سے پاک عوامی مقبولیت رکھنے والے سیاستدان آئندہ انتخابات میں کامیاب ہوں گے، عمران خان جلد نا اہل ہو جائیں گے اور وہ سیاست کو چھوڑ کر کرکٹ اکیڈمی قائم کر کے وہاں نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنا سکھائیں گے۔
منظور حسین وسان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مابین جلد سیاسی ملاقات کا امکان نظر آرہا ہے ، بلاول اور مریم نواز کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا وہ پہلے بھی کہہ چکے تھے کہ ایم کیو ایم کے چاردھڑ ے ہوں گے چوتھا دھڑا بھی اب ظاہر ہو گیا ہے۔

دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  سازش یا غلطی ۔۔پاکستان کی 5معروف کمپنیوں نے قرآن مجید کا غلط ترجمہ شائع کر دیا۔۔اہم ترین افسرعدالت طلب، کون کونسی معروف کمپنیاں مذموم حرکت میں ملوث نکلیں؟سنسنی خیز انکشاف