عمران خان کو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا مہنگا پڑگیا۔۔۔سندھ اسمبلی نے عمران خان بارے اہم اقدام اٹھا لیا

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کےایم پی اے نواب محمد تیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت کےنعرے لگوا دیے،سندھ اسمبلی میں عمران خان اور شیخ رشید کی توہین کیخلاف قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم ظفر کمالی نے اپنی قرار دار میں عمران خان سے معافی کا مطالبہ کیا۔پیپلزپارٹی کی غزالہ سیال اور ایم کیوایم کی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو گالی دے کرتوہین کی ہے۔عمران خان قوم سے معافی مانگیں۔سندھ اسمبلی نے عمران خان اور شیخ رشید کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔ اس موقع پرتیمورتالپورنےسندھ اسمبلی میں عمران خان پرلعنت کےنعرے لگوا دیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان عمران خان پر لعنت بھیجتا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ جس نےپارلیمنٹ کولعنت بھیجی اس کولعنت واپس بھیجی جائے۔اسلام میں جوا کھیلنا کبیرا گناہ ہے۔عمران خان نےجوا کھیلنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  viral videos- Hamza Shahbaz Sharif Media Talk Today