عمران خان کی انگلی شہباز شریف پر لیکن اپنے صوبہ میں 3سالہ بچی کو درندہ صفت انسان نےاپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

مردان(نیوزڈیسک)خیبر پختوانخواہ کے شہر مردان میں 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کر نے کے بعد قتل کر کے انہیں کھیتوں میں پھینک دیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم بچی کے گلے پر زخموں کے نشان تھے ۔دوسری جانب ضلع ناظم مردان حمایت اللہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے خود پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھی ہے جس کے مطابق بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے اس لئے رپورٹ چھپائی جا رہی ہے ۔تاہم ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) مردان میاں سعید کا موقف ہے کہ بچی کی موت گلا گھونٹنے سے ہوئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ریپ کی کوئی نشاندہی نہیں کی گئی۔بچوں سے زیادتی کے ان واقعات کے خلاف پورا ملک سراپا احتجاج ہے اور معصوم بچوں کو اس درندگی سے بچانے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا جارہا ہے
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  ز مین پھٹی نہ ہی آسمان گرا ، گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ فیروز میں ایک اور 9 سال کے بچے کو زیادتی کے بعدقتل کردیاگیا