عمران خان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے دونوں باپ بیٹی بارے ایسان بیان جاری کردیا کہ کوئی ایسی بات ذہن میںسوچ بھی نہیں سکتا

اسلام آباد (نیوزڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی مبینہ بیٹی کا ذکر چھیڑا تو سو شل میڈ یا پر تہلکہ برپا ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق آج کل عمران خان اور مریم نواز کے درمیان مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محاذ آرائی چل رہی ہے ۔عمران خان نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ”میران نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں ،عدالت نے مجھے صادق اور امین قرار دیا ہے“۔اس پر جوابی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ”میرا نام خان ہے اور میں کٹھ پتلی ہوں“۔سوشل میڈ یا پر مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وہ عمران خان کی مبینہ بیٹی کو بیچ میں لے آئیں لیکن مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈ یا صارفین نے مریم نواز پر خوب تنقید کی ۔ویڈیو میں رپورٹر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دے دیا ،نواز شریف 62,63پر نا اہل ہو گئے اس بارے میں کیا کہیں گی ؟اس پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اس بارے میں عمران خان کی بیٹی سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کتنے صادق اور امین ہیں ۔اس بیان پر سوشل میڈ یا صارفین نے مریم نواز کو خوب تنقید کا نشانہ بنا یا ،معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ یہ بہت غلط بیان ہے ،مریم نواز ایک خاتون ہیں ،ایک بیٹی کو دوسری بیٹی سے کے لیے ایسا بیان نہیں دینا چاہیے ،کسی کو شرم دلانے کے لیے اس کی خاتون کر شرم دلانے کا کلچر ختم ہو نا چاہیے ،مجھے یقین ہے مریم نواز اپنے الفاظ واپس لیں گی ۔
دوستوں سے شئیر کریں

Comments

comments

مزید پڑھیں  پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے مل کر بڑا فیصلہ کر لیا، انتہائی حیران کن خبر آ گئی